موسم

پری مون سون سے قبل ہونیوالی بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگی ؟ محکمہ موسمیات کی پریشان کن پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آئندہ 2 روز کےد وران بارش کا امکان ہے تاہم اس سے ہیٹ ویو میں کمی نہیں ہوگی، گرمی کی شدت آئندہ 2 سے اڑھائی ہفتے تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کے بہت سے علاقے ہیٹ ویو کی زد میں ہیں جو پندرہ سے بیس دن تک جاری رہے گی، پہلے ماہرین کا خیال تھا کہ ہیٹ ویو 27 مئی تک یا زیادہ سے زیادہ 30 مئی تک ختم ہو جائے گی لیکن اب اس کا دورانیہ جان لیوا حد تک طویل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ مئی عام طور پر گرم مہینہ ہوتا ہے،سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں ٹمپریچر 49 ڈگری تک بھی چلا جاتا ہے لیکن اس بار ہم کچھ حصوں میں درجہ حرارت 50 سے 51 ڈگری سیلسیس (122 فارن ہائیٹ) تک پہنچنے کی توقع کر رہے ہیں۔ درجہ حرارت میں اچانک اضافے نے میٹ ڈیپارٹمنٹ اور این ڈی ایم اے کو عام شہریوں کو خبردار کرنے پر مجبور کر دیا ہے،اس سے پہلے 28 مئی 2017 کو جب پاکستان ہیٹ ویو کی لپیٹ میں تھا تو سبی کا ٹمپریچر 54 ڈگری سیلسئیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں