دنیا کی 10 امیر ترین خواتین اربوں ڈالر دولت کی مالک کیسے بنیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دولت اور طاقت کا حصول طویل عرصہ سے مردوں کی خاصیت سمجھی جاتی رہی ہے، تاہم اب خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد نہ صرف اس میدان میں اتر چکی ہے بلکہ دنیا کی ارب پتی شخصیات کی فہرست میں جگہ بھی بنا چکی ہے . دنیا بھر میں 2 ہزار 781 ارب پتیوں میں 13.3 فیصد خواتین ہیں .

دنیا کی 10 امیر ترین خواتین میں سے 9 کو یہ دولت آبائی وراثت یا طلاق کے بعد سابق شوہر سے ملی . واحد سیلف میڈ خاتون شپنگ کمپنیوں کی شریک بانی رافیلا ہیں جنہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی . فوربز میگزین نے دنیا کی اِن 10 امیر ترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے: 1 . فرانکوائس بٹینکورٹ دنیا کی امیر ترین خواتین میں سرفہرست فرانکوئس بیٹنکورٹ معروف میک اپ و بیوٹی برانڈ ’لوریل‘ کی مالک ہیں، جس کی بنیاد ان کے آباؤ اجداد نے رکھی تھی . وہ مسلسل چوتھے سال اس فہرست میں شامل ہوئی ہیں، ان کی دولت 98 ارب 20 کروڑ ڈالر ہے . 2 . ایلس والٹن دوسرے نمبر پر امریکا کی امیر ترین خاتون ایلس والٹن ہیں جو معروف امریکی کمپنی ‘وال مارٹ’ کے بانی سیم والٹن کی اکلوتی بیٹی ہیں . وال مارٹ کے حصص کی قیمت میں پچھلے سال کے دوران 34 فیصد اضافے کی وجہ سے ایلس والٹن کے اثاثوں کی مالیت 77 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوچکی ہے . 3 . جولیا کوچ تیسرے نمبر پو ‘کوچ انڈسٹریز’ کے مالک ڈیوڈ کوچ کی سابق اہلیہ جولیا کوچ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 66 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے . کوچ انڈسٹریز دنیا کی سب سے بڑی نجی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس کی آمدنی 100 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، کولیا کوچ اس کمپنی کے 42 فیصد حصص کی مالک ہیں . 4 . جیکولین مارس چاکلیٹ اور ببل گم بنانے والی دنیا کی مشہور ترین کمپنی ‘مارس انکارپوریشن’ کی مالک جیکولین مارس 39 ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کے مجموعی اثاثوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں . اس کمپنی کا ریونیو 35 ارب ڈالر سے زیادہ ہے . اس کمپنی کی بنیاد جیکولین مارس کے دادا فرینک سی مارس نے رکھی تھی، انہوں نے 1911 میں اپنے باورچی خانے سے بٹر کریم کینڈی بیچنا شروع کی تھی . 5 . ساوتری جندال پانچویں نمبر پر بھارت کی جندال اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ کی نان ایگزیکٹیو چیئرپرسن ساوتری جندال ہیں، ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 38 ارب ڈالر ہے . جندال گروپ کے تحت اسٹیل، توانائی، سیمنٹ اور انفرااسٹرکچر کے کاروباروں کی ساوتری جندال نگرانی کرتی ہیں، 2005 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ان کے شوہر اوم پرکاش جندال کی موت کے بعد اِس گروپ کی یہ کمپنیاں ان کے 4 بیٹوں میں تقسیم ہوگئیں . 6 . رافیلا اپونٹے ڈائیامنٹ چھٹے نمبر پر رافیلا اپونٹے ڈائیامنٹ ہیں جنہوں نے 1970 میں اپنے شوہر کے ساتھ مل کر دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن ‘ایم ایس سی’ کی بنیاد رکھی تھی . 500 سے زائد جہازوں کے ساتھ ان کا کاروبار اب دنیا کے 155 ممالک میں پھیل چکا ہے، رافیلا کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 33 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے . 7 . مکینزی اسکاٹ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون مکینزی اسکاٹ ہیں جو دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوز کی سابق اہلیہ ہیں . انہیں ملنے والی دولت سابق شوہر نے طلاق کے عوض دی تھی . طلاق کے بعد انہیں جیف بیزوز کی کمپنی ایمیزون میں 4 فیصد شیئر ملا تھا . مکینزی کے اثاثوں کی کل مالیت ساڑھے 35 ارب ڈالر ہے . 8 . جینا رائن ہارٹ آٹھویں نمبر پر آسٹریلوی نژاد ارب پتی جینا رائن ہارٹ ہیں، جن کے اثاثوں کی کُل مالیت 30 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے . وہ آسٹریلیا میں کان کنی اور زراعت کی ایک معروف کمپنی Hancock Prospecting Group کی سربراہ ہیں، اس گروپ کی بنیاد اُن کے آباؤاجداد نے رکھی تھی . 9 . ابیگیل جانسن نویں پر امریکی ارب پتی خاتون ابیگیل جانسن ہیں جن کے اثاثوں کی کُل مالیت 29 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے . انہوں نے 2022 میں اپنے والد کی وفات کے بعد ‘فیڈیلٹی انویسٹمنٹس’ کی قیادت سنبھالی جوکہ سرمایہ کاری اور میوچل فنڈ کی ایک بڑی کمپنی ہے، اِ س کمپنی کی بنیاد ان کے دادا نے 1946 میں رکھی تھی . 10 . مریم ایڈلسن دسویں نمبر پر امریکی ارب پتی خاتون مریم ایڈلسن ہیں جن کے اثاثوں کی کُل مالیت 29 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے . اُن کی دولت کا ذریعہ لاس ویگاس کے کیسینو ہیں . شوہر کی وفات کے بعد وہ ان کیسینوز کی مالک بنیں . . .

متعلقہ خبریں