بلوچستان کو سی پیک، بارڈر ٹریڈ سے محروم کرنیوالے عوام دشمن ہیں، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایم پی اے گوادر، جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ چمن دھرنے والوں کے مطالبات حقیقی ،نوماہ سے دھرناواحتجاج پرامن ہے اس کے باوجوددھرناوالوں کو مستردان کے مطالبات نہ مانناسمجھ سے بالاترہیں جماعت اسلامی چمن سمیت بلوچستان کے تمام بارڈرزکے عوا م،تاجر برادری کے مسائل کو اجاگر اورحل کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہرفورم پر آوازبلند کریگی . بلوچستان کے عوام کو سی پیک،گوادرٹریڈ، زراعت اورترقی سے محروم کرنے والے خودوسائل سے مالامال اور عوام دشمن ہیں .

چمن کے عوام تاجر برادری نان شبینہ کے محتاج ،مقتدر قوتیں دھرنے کے مطالبات فوری تسلیم کریںان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ چمن کے دوران وفودسے ملاقات ،اجلاس سے وچمن دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے بلوچستان کے تمام بارڈرزپر رہنے والوں کے مطالبات مسائل کو حل کرنے کیلئے دھرنے احتجا ج کیا آئندہ بھی ہم ہر فورم پر آوازبلند کرتے ہوئے جدوجہد کریں گے چمن بارڈرکے دونوں طرف رہنے والے مقامی افراد کا واحد روزگار بارڈرٹریڈہیں جس کو وفاق وسیکورٹی فورسزنے ان سے چھین لیا ہے مقامی افراد کو بے روزگار کرکے کس کی خدمت ہورہی ہے مقامی افراد کو نہ متبادل روزگار دیاگیا نہ ان کے جائز مطالبات تسلیم کےے جارہے ہیں اس کے باوجودچمن کے عوام نے نو ماہ سے پرامن احتجاج کیا جس کے دوران ایک گملے کو بھی نقصان نہیں پہنچایا گیا اس طرح کا پرامن دھرنا گوادر مسائل کے حل کیلئے ہم نے دیا . حکومت فوری طور پر چمن کے عوام کے بھوک بے روزگاری وغربت ختم کرنے کیلئے قیام پاکستان سے جاری آمدورفت کے طریقے کو بحال کرکے چمن پرامن تاریخی دھرنے کے مطالبات کو تسلیم کرکے چمن کے تاجروں مقامی افراد کے مسائل حل کیے جائیں جماعت اسلامی پارلیمنٹ سمیت ہرفورم پر ہر مظلوم ،چمن کے عوام اور ایل بلوچستان کے مسائل کو اجاگراورحل کیلئے عملی جدوجہد اور آوازاُٹھاتے رہیں گے . .

متعلقہ خبریں