یش راج فلمز کے چیئرمین کے حیثیت سے آدیتیہ چوپڑا ہندوستان کی سب سے کامیاب فلم کمپنیوں میں سے ایک میں بڑا حصہ رکھتے ہیں، 5 دہائیوں سے زائد عرصہ سے قائم یہ کمپنی بلاک بسٹر فلموں کی ایک وسیع لائبریری، ایک جدید ترین اسٹوڈیو انفراسٹرکچر اور ایک مضبوط ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک پر فخر کرتی ہے، یہ سب اس کی خاطر خواہ آمدنی کا حصہ ہیں . آدتیہ چوپڑا بلاشبہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنی فلم سازی کی صلاحیتوں سے اپنے خاندان کی کمپنی یش راج فلمز کو ایک طاقتور انٹرٹیمنٹ گروپ میں تبدیل کردیا ہے . خوبرو اداکارہ ران مکھرجی کے شوہر آدتیہ چوپڑا ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں ایک عالیشان بنگلے میں رہتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق وہ مبینہ طور پر ممبئی اور دیگر شہروں میں متعدد جائیدادوں کے مالک ہی . مشہور فلم ساز ادیتیہ چوپڑا کی مجموعی اثاثوں کی بات کی جائے تو ان کی مالیت کا تخمینہ 7200 کروڑ بھارتی روپے لگایا جاتا ہے . بھارت کے علاوہ بیرون ملک بھی ان کی جائیدادئیں ہیں، اس کے علاوہ ان کی لگژری گاڑیوں میں رینج روور، بی ایم ڈبلیو اور دیگر شامل ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آدتیہ چوپڑا لیجنڈری فلم ساز یش چوپڑا کے بڑے بیٹے ہیں، جنہوں نے یش راج فلمز کی بنیاد رکھی تھی، 21 مئی 1971 کو پیدا ہونے والے آدتیہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیا تھا .
اب ان کی دولت اور ذرائع آمدن کے بارے میں مختلف اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ وہ کتنی دولت کے مالک ہیں .
متعلقہ خبریں