پاپا سے ملنے کے لیے ان کی سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا ہے

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ پاپا سے گھر میں بھی ملنے کے لیے ان کی سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا ہے کیونکہ وہ بہت مصروف ہوتے ہیں . تفتیش کے دوران بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام کے سامنے آریان خان نے کہا کہ شاہ رخ خان چونکہ فلموں کی شوٹنگ میں بہت مصروف ہوتے ہیں اس لیے ان سے ملنے کے لیے بھی ان کی سیکرٹری پوجا سے وقت لینا پڑتا ہے .

آریان خان منشیات کیس میں گذشتہ دو روز سے گرفتار ہیں . ان سے این سی بی کی تحویل میں تفتیش جاری ہے . عدالت نے گذشتہ روز آریان خان کا تین روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا . قبل ازیں بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے صاحبزادے آریان خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے 4 سال سے منشیات لینے کا اعتراف کیا . بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا اس دوران شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا . دوران کارروائی این سی بی حکام نے آریان خان کا فون ضبط کر لیا تھا اور حکام کا بتانا تھا کہ آریان کے فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں . بعد ازاں عدالت نے آریان خان کو ایک روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے روپڑے اور اعتراف کیا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں . بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی حکام کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے . . .

متعلقہ خبریں