پنجاب موٹر وے پولیس کی زیادتیوں کیخلاف مال کی ترسیل بند کردیں گے، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے پنجاب موٹر وے پولیس کے ظلم زیادتیوں کے خلاف 6 جون جمعرات کو بلوچستان سے پنجاب کے لئے ہر قسم کے مال کی ترسیل بند کردیں گے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر ٹرانسپورٹروں کے منعقدہ اجلاس کی صدار ت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی اجلاس میں بلوچستان بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز شریک تھے حاجی نور محمد شاہوانی نے بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ کیساتھ ناروارویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں زرعی شعبے کو بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے حکومت اس کا نوٹس لے اور اب بلوچستان میں سفر کے قابل کوئی سڑک نہیں ہے اور سندھ و جنوبی پنجاب کے علاقوں میں رات کو ڈاکوراج اور دن کو پولیس نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میںپولیس بلوچستان کے گڈز ٹرک ڈرائیوروں سے بد اخلاقی بد تمیزی سے پیش آتی ہے اور 10 ہزار سے 15 ہزار روپے تک کے چالان کرتے ہیں اور ٹرک ڈرائیور پر ایف آئی آر بجی درج کی جاتی ہے اس کے علاوہ ٹرک ڈرائیوروں کو زد و کوب کیا جا رہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں صرف بلوچستان کے گڈز ٹرانسپورٹروں پر ظلم کیا جارہا ہے اور آج کے اس اجلاس کے توسط سے ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ6جون 2024 بروز جمعرات سے بلوچستان سے صوبہ پنجاب کیلئے ہر قسم کے مال کی ترسیل بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں . اور تمام گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان اور گڈز ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ تاریخ سے سامان کی بکنگ نہ کریں اور اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی پابندی کریں .

. .

متعلقہ خبریں