پاکستان ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یوم ماحولیات پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے .

وزیراعظم شہبازشریف کا اپنے پیغام میں مزید کہناتھا کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے متاثرہ ممالک میں ہے،گزشتہ سالوں میں پاکستان کو سیلاب، خشک سالی جیسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان زرعی پیداوار صلاحیت میں کمی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہا ہے .

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ہے،آج کے عالمی یوم ماحولیات کا موضوع بنجرپن کی روک تھام اور خشک سالی سے بچاؤ ہے،صدر مملکت کا مزید کہنا ہے کہ جنگلات کے فروغ کیلئے کمیونٹی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، پاکستان میں پائیدار زمینی انتظام اور آبی تحفظ کے طریقے فروغ دینے کی ضرورت ہے .

. .

متعلقہ خبریں