عرب دنیا

سعودی عرب میں گرمی کی شدت میں اضافہ، عازمینِ حج سے احتیاط کی اپیل


سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد عازمینِ حج کے لیے بیان جاری کردیا گیا۔ڈی جی حج مشن پاکستان عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ حجاج کرام زیادہ درجہ حرارت کے باعث زیادہ پانی پی کر ہائیڈریشن کو برقرار رکھیں۔
عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ حجاج کرام کیفین اور شکر والے مشروبات کے زیادہ استعمال سے گریز کریں اور عازمینِ حج ماسک، چھتری اور دھوپ کی عینک استعمال کریں۔ دوسری جانب عرفات میں درجہ حرارت کم رکھنے کیلئے سڑکوں پر سفید رنگ کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی جنرل روڈز اتھارٹی کے مطابق سڑکوں پر مخصوص قسم کا سفید رنگ لگانے سے سطح کے درجہ حرارت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہوجاتی ہے۔

متعلقہ خبریں