”نو ٹو پلاسٹک“مہم کا مقصد ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے چیلنج ہے . اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا .

عوام کرۂ ارض کی حفاظت کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں . وزیر اعلیٰ ے ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پنجاب حکومت نے پلاسٹک بیگزکے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے . پلاسٹک کے استعمال سے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں . ”نو ٹو پلاسٹک“مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے . پلاسٹک بیگزپر پابندی کی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا . ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی جگہوں پر پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی . پلاسٹک بیگ کی جگہ ماحول دوست متبادل جیسے کاٹن بیگ کو استعمال میں لایا جائے . پلاسٹک کی آلودگی کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کررہے ہیں .


انہو ں نے کہاکہ فوسل فیول کے استعمال میں کمی اور قابل تجدید توانائی پر انحصار بڑھانا ہوگا . ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے . فطرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کے لیے مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے . ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کرۂ ارض کی 40فیصد سطح ارض انحطاط کا شکار ہے . آج نہیں سوچا تو 2050 تک خشک سالی دنیا کی تین چوتھائی آبادی کوشدید متاثر کر سکتی ہے . پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات ماحولیات کے تحفظ کے عزائم ظاہر کرتے ہیں . ہرفرد اپنا کردار ادا کرکے نئی نسل کے ماحولیاتی مستقبل کو یقینی بنا سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں