وزیر اعلیٰ سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے کی ملاقات، 5 لاکھ روپے کا چیک دیا،گھر دلوانے کا وعدہ

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے محمد رضوان نے ملاقات کی . وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محمد رضوان کو 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا .

وزیراعلی مریم نوازنے محمد رضوان کی اپنے گھر کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کیا . وزیراعلیٰ نے تھیلیسیمیا کے دیگر بچوں کا بھی خیال رکھنے کا عزم کا اظہار کیا . وزیر اعلیٰ نے محمد رضوان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا, محمد رضوان کو ساتھ بٹھایااور صحت کے بارے میں دریافت کیا .

محمد رضوان نے وزیراعلیٰ سے ملاقات پر دلی مسرت کا اظہار کیا . محمد رضوان نے کہا کہ یقین نہیں آرہا وزیر اعلیٰ سے مل رہا ہوں . وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجھے بھی یقین نہیں آرہا . محمد رضوان بہت اچھا نام ہے، ملکر بہت خوشی ہوئی . تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے . تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں