علی امین وزیر اعلیٰ رہیں، غنڈے نہ بنیں، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ گورنر کو دھمکیاں دینا بند کردیں، وزیر اعلیٰ رہیں، غنڈے نہ بنیں، ہم گنڈاپور کو کے پی کے کا نہیں، صرف پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ سمجھتے ہیں، لگتا ہے کہ گنڈاپور کو شاید غنڈہ بننا تھا لیکن وہ غلطی سے وزیر اعلیٰ بن گئے .

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کو دھمکی دینا محض ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ ہمارے آئینی نظام کے جوہر پر حملہ ہے، فیصل کریم کنڈی اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں، ان کو دھمکی ناقابل قبول اور دہشتگردی کی زمرے میں آتا ہے، اعلیٰ عوامی عہدے پر فائز شخص کی جانب سے دھمکیاں سنگین نوعیت کا معاملہ ہے، کے پی کے کے وزیراعلیٰ کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے طرز عمل کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھا ہے .

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ایک بار پھر گورنر ہاؤس سے نکالنے اور سڑک پر لانے کی دھمکی دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں