الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے انتخابی ٹریبونلز کی تبدیلی کے کیس کی سماعت موخر کرنے کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے انتخابی ٹریبونلز کی تبدیلی کے کیس کی سماعت موخر کرنے کی استدعا مسترد کردی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے انتخابی ٹریبونلز کی تبدیلی کے کیس کی سماعت ہوئی،وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ ہم نے آرڈر کو چیلنج کیا ہے، ہو سکتا ہے اسٹے مل جائے، پیر تک کا وقت دے دیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ کے پاس سماعت نہ کرنے یا روکنے کا حکمنامہ ہے تو لے آئیں،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر تک سماعت موخر کرنے کی استدعا مسترد کردی .

. .

متعلقہ خبریں