لاہور(قدرت روزنامہ) برائلر مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا .
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہونے سے فی کلو گوشت 434 روپے ہو گیا .
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 288 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 299 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے . فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے .
. .