رانا ثناء اللہ بھی توہین عدالت کے قانون کے بارے میں بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ توہین عدالت کا قانون ہونا چاہیے ورنہ لوگ ججوں کا احترام مٹی میں ملادیں گے، توہین عدالت میں سزا کے مختلف مراحل ہونے چاہئیں، پہلے ہی مرحلے میں سیاستدان نااہل ہوجائے تو یہ بہت بڑا نقصان ہے، توہین عدالت پر بات جرمانے سے شروع ہونی چاہیے تیسرے مرحلہ پر ایسی سزا ہونی چاہیے . عمران خان کیخلاف نئے مقدمات بھی قائم ہوں گے، عمران خان نے ٹوئٹ میں جو بات کی اس پر مقدمہ بنایا جاسکتا ہے .

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامدمیرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا .

. .

متعلقہ خبریں