پاکستان شعبہ زراعت میں چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم سے چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین کی ملاقات
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔وزیراعظم سے چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چائینہ ایگزم بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، گورننس کی بہتری، ٹیکس نیٹ بڑھانے، کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات اٹھا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مین ریلوے لائن ایم ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار ہے، کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
چیئر مین چائینہ ایگزم بینک نے وزیراعظم کو بتایا کہ آپ نے پنجاب اسپیڈ سے کام کیا اور بہترین کارکردگی دکھائی ،اب پاکستان اسپیڈ نظر آنا شروع ہو گئی ہے، پاکستان کا ہر منصوبہ ہمارے ترجیحی حیثیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب بیجنگ میں چائنہ انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لو ژاؤہوئی سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سی آئی ڈی سی اے کے کردار کو سراہا۔ بطور سفیر پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے پر لوژاؤ ہوئی کی بھی تعریف کی، کہا آپ پاکستان میں پاکستان کے بہترین دوست تھے۔ یہ جذبہ اب بھی قائم ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے زراعت، آئی ٹی، بلیو اکانومی، مواصلات،معدنیات اور کان کنی میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ کہا ریلوے میں لائن ون کی اپ گریڈیشن منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
سی آئی ڈی سی نے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سی آئی ڈی سی کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی سرحدوں سے پار اب خلاؤں میں پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ماحولیاتی تبدیلیوں کے ردعمل سمیت بیلٹ اینڈ روڈ انشیٹو کے تحت جاری منصوبوں میں دو طرفہ شراکت داری کو بڑھانے پر زور دیا۔ وزیراعظم سے چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گورننس کی بہتری، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شینزن میں چین کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر چینی کمپنی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مابین فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے گئے،چیئرمین ہواوے نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے ہواوےکو پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور پاکستان کے مختلف شہروں میں ترجیحی بنیاد پر سیف سٹی منصوبے قائم کرنے کی دعوت دی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ہواوے کے ہیڈکوارٹرز آمد پر ہواوے کے چیئرمین لیانگ ہوا نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔