سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رینجرز اورفرنٹیئر کورکے ملازمین کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کافیصلہ کرلیا ہے .

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے وزارت خزانہ نےسول آرمڈ فورسز کے لیےنظرثانی بنیادی پےاسکیل2024کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم نے سول آرمڈ فورسزکی تنخواہوں میں اضافے کی اجازت دی تھی جس کے بعدوزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کے لیے نظرثانی بنیادی پے اسکیل 2024کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں اضافہ31ہزار810روپےتک بنےگا .

. .

متعلقہ خبریں