وزیراعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی ملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی- ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے اعلان کو سراہا گیا- وزیراعلیٰ مریم نواز اور محمد نواز شریف نے یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا-باہمی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا-ملاقات میں زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور غذائی تحفظ کے فروغ کیلئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا - لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ اورڈیری فارمنگ کے معاونت کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا - ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگر صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر غور کیا گیا -

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں .

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تعلقات بھائیوں جیسے ہیں .

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں -

. .

متعلقہ خبریں