ملک کے کن کن علاقوں میں آج بارش ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، جنوبی وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، گزشتہ روز پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش نے جل تھل ایک کردیا تھا .

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا . شمالی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات میں خضدار، قلات، جھل مگسی، سبی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی خیل، شیرانی، ژوب اور تربت میں آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں 28 اور زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . ژوب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور چمن میں 34، سبی میں 45 اور تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں درجہ حرارت 33 اور گوادر میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں