عالیہ حمزہ کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے 4روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف 9مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ ملزمہ کے وکلا نے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی، اے ٹی سی نے عالیہ حمزہ کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا،عدالت نے کہاکہ عالیہ حمزہ کو 11جون کو دوبارہ پیش کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں