قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی گئی، کونسل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا .

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 156 کے تحت قومی اقتصادی کونسل قائم کی ہے .

وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ قومی اقتصادی کونسل کے اراکین ہوں گے .

نوٹیفکیشن کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی قومی اقتصادی کونسل کے ممبر مقرر ہوں گے . وفاقی وزراء خواجہ آصف، محمد اورنگزیب اور احسن اقبال بھی کونسل کے ممبر ہوں گے .

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور، وفاقی وزیر احد چیمہ خصوصی دعوت پر کونسل اجلاس میں شریک ہوسکیں گے .

. .

متعلقہ خبریں