ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن پر وفاق کے تحفظات دور کریں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کو یہاں زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی اور سیکرٹری ملک عبدالرحمن کی قیادت میں ملاقات کی اور زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا مقصد زمینداروں کو بجلی کے بھاری بھرکم بلوں اور برقی مسائل سے چھٹکارا دلانا ہے، ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے بعد کیسکو برقی نظام سے مکمل علیحدگی کرنا ہوگی سولرائزیشن کے لئے وفاق کا مالی تعاون حاصل ہے تاہم سولرائزیشن پر وفاقی حکومت کے تحفظات ہیں جنہیں دور کرنا ضروری ہے وفاقی حکومت کے خدشات ہیں کہ سولرائزیشن کے بعد بھی زمیندار ریگولر برقی سسٹم سے بجلی حاصل کرتے رہیں گے جس سے شمسی توانائی پر منتقلی کے مقاصد حاصل نہیں ہوپائیں گے اور نیشنل گریڈز پر بدستور یہ بوجھ قائم رہے گا وفاق کے ان تحفظات کو دور کرنے کے لئے زمیندار ایکشن کمیٹی کو اس بات کی گارنٹی دینی ہوگی کہ سولرائزیشن کے بعد ریگولر برقی سسٹم سے بجلی کے حصول کیلئے رجوع نہیں کریں گے اس بابت ضروری ہوا تو قانون سازی کی جائے گی وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ سولرائزیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے ریگولر برقی سسٹم سے بجلی چوری ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی اور اگر کیسکو کا کوئی اہلکار بجلی چوری میں معاون پایا گیا تو اسے بھی معاف نہیں کیا جائے گا وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے زمینداروں کے مسائل حل کرکے ریلیف دینا چاہتے ہیں اس ضمن میں زمینداروں کو بھی حکومت سے تعاون کرنا ہوگا . .

.

متعلقہ خبریں