پنجاب : سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 15 دہشتگرد گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ ) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرکاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) پنجاب نے مختلف شہروں میں 180 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران ٹی ٹی پی کے خطرناک دہشتگرد سمیت 15 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا .
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، مظفرگڑھ ، اٹک ، میانوالی، فیصل آباد اور چنیوٹ میں کی گئیں، اس دوران میانوالی سے جنوبی وزیرستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کرلیا گیا .

ترجمان کے مطابق پنجاب دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ ، 18 ڈیٹونیٹر ، 47 فٹ حفاظتی فیوز وائر ، ایک آئی ای ڈی بم ، ایک پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی . ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت حافظ عبدالمالک، نور رحیم ، نور الامین ، عزیز ، ریاض ، اکرام خان ، اعجاز ، عبدالوہاب ، یار گل ، علی شاہ وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے . ترجمان کے مطابق رواں ماہ میں 714 کومبنگ آپریشنز کے دوران 225 مشتبہ افراد گرفتار کئے، کومبنگ آپریشنز میں 19670 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی . ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں .

. .

متعلقہ خبریں