حکومت مخالف تحریک، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت مخالف تحریک چلانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے دمیان معاملات طے پانےشروع ہوگئے ہیں .
ہم نیوز کے مطابق مولانافضل الرحمان کے تحفظات بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچا دیئے گئے ہیں، جس پرعمران خان نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے مل کر معاملات طے کرنے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا کہہ دیا ہے، کمیٹی متفقہ حکمت عملی طے کرے گی ، اس کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کریں گے .

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان متفقہ حکمت عملی کے لیے احتجاجی تحریک سمیت دیگر نکات پر اتفاق رائے طے پانے کی صورت میں مولانا فضل الرحمان اور عمران خان دستخط کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں