اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے زمینی راستے سے چین کو چیری درآمد کرنا شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں پہلی کھیپ چین پہنچ چکی کی .
نیشنل لاجسٹک کمپنی کے مطابق چیری سے لدا این ایل سی کا ریفر ٹرک گلگت بلتستان سے روانہ ہوا تھا جس پر 6 میٹرک ٹن چیری لوڈ کی گئی تھی، ٹرک خنجراب کے راستے چین کے شہر تاشکرگن پہنچ گیا .
این ایل سی کا ٹرک گلگت بلتستان سے صرف 3 دن میں چین پہنچا، این ایل سی کے ریفر کنٹینر نے دوران ترسیل چیری کی تازگی کو برقرار رکھا . بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے چیری کی گلگت بلتستان میں خصوصی پلانٹ پر ٹریٹمنٹ کی گئی، چیری کی دوسری کھیپ اگلے ہفتے چین روانہ ہوگی .
خیال رہے کہ رواں سال 500 ٹن چیری چین پہنچائی جائے گی جس سے ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا .
. .