سینئر رہنما محمد زبیر نے پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ )سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے .

نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن سے تحفظات تھے، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیرباد کہوں .

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا . واضح رہے کہ محمد زبیر ماضی میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں