دعا تو ہم کریں گے لیکن ٹیم بھی کچھ کرے،گورنر خیبرپختونخوا کا پاک بھارت میچ پر تبصرہ

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دعا ہے آج پاکستان کی ٹیم بھارت سے میچ جیت جائے،دعا تو ہم کریں گے لیکن ٹیم بھی کچھ کرے،ایسے نہیں ہوتا کہ ہم دعائیں دیں اور وہاں وہ کیچ ڈراپ کریں .

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ میراپڑوسی کوئی بیان دیتا ہے تو بہت انجوائے کرتا ہوں،تعلیم سے متعلق ہمیں باقی صوبوں کا مقابلہ کرنا چاہئے،وزیراعلیٰ کو وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا ہے،صوبے کو آئین و قانون کے مطابق چلاؤں گا،لڑائی چھوڑ کر صوبے کیلئے کام کرنا ہوگا، ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے،بلاول جب بھی کے پی ہاؤس آئیں گے ڈنکے کی چوٹ پر آئیں گے .

گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ وزیراعظم کو خط لکھا کہ ہائیر ایجوکیشن کیلئے رقم دی جائے،سیاسی بھرتیوں کو چھوڑ کر وائس چانسلرز کی بھرتیاں ہونی چاہئے،وزیراعظم بھی بجٹ میں سنجیدہ ہیں،ٹاسک فورس بنا رہے ہیں جس سے صوبے کے مسائل حل کریں گے، سیاست ٹھنڈے دماغ کا کام ہے، جذبات سے کام نہیں لینا چاہئے .

. .

متعلقہ خبریں