وادی نیلم میں افسوسناک واقعہ، 6 سیاح جاں بحق، 5 کی تلاش جاری

مظفر آباد (قدرت روزنامہ) وادی نیلم میں کریم آبادکے مقام پر سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرگئی جس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے .

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کیل سے تاؤبٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پر حادثہ کاشکارہوئی اور دریا میں جاگری .

گاڑی میں 22 افراد سوار تھے جن میں سے 6کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 6 زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے . حکام کے مطابق گاڑی کی چھت پر 5 افرادنے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائیں جبکہ 5 لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے . دشوارگزار راستے اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامناہے .

. .

متعلقہ خبریں