اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی: الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ آج سنائے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن آج دوپہر 3 بجے محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا . الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا .

اسلام آباد کے 3 لیگی ایم این ایز ڈاکٹر طارق فضل چودھری، انجم عقیل خان اور راجہ خرم نواز نے اسلام آباد الیکشن ٹربیونل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کمیشن میں درخواست دائر کی تھی . چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی تھی . الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنانے کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے .

. .

متعلقہ خبریں