انہوں نے کہا کہ دونوں قبائل صبر و تحمل کا مظاہرہ کرکے مزید خون ریزی سے گریز کریں جرگے کے شرکا نے مزید کہا کہ علاقے کے خیر خواہ سید برادری علما کرام احمدزئی خاندان اور قبائلی رہنماﺅں کا ایک وفد بنا کر دونوں قبائل کے سربراہوں سے ملاقات کریں تاکہ جنگ بندی کے لئے راہ ہموار کیا جاسکے . ڈپٹی کمشنر بلال شبیر نے کہا کہ علاقے کے امن و امان کی بحالی میں علاقے کے معززین کا اہم کردار ہے اس مسئلے کے مستقل حل کے لئے علاقہ معززین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیئے ضلعی انتظامیہ قلات تمام تر وسائل بروئے کار لارہا ہے . . .
قلات(قدرت روزنامہ)لانگو اور کلوئی رند قبائل کے آپس میں جاری تنازعہ کی جنگ بندی سے متعلق جرگے کا انعقاد، جرگہ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر قلات لیفٹیننٹ ریٹائرڈ بلال شبیر کی سربراہی میں ہوا، جرگے میں اسسٹنٹ کمشنر قلات نثار احمد لانگو قبائلی رہنما ارباب میر احمد دہوار ٹکری عبدالنبی محمد شہی میر خان محمد نیچاری حاجی داد محمد لانگو حاجی خورشید لانگو جمیل احمد لانگو عطا اللہ قادری حاجی محمد حسین لانگو ملک عبدالرسول لانگو حاجی نور احمد لانگو محمد حارث لانگو اور دیگر نے شرکت کی جرگے میں لانگو اور کلوئی قبائل کے درمیان خونی تنازعہ کے مستقل اور پائیدار حل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا . جرگے کے شرکا نے کہا کہ اس خونی تنازعہ کے حل کے لئے ہم سب کو مل کر خلوص دل سے کام کرنا ہوگا .
متعلقہ خبریں