سعودی ولی عہد نے حج کی وجہ سے جی 7 سمٹ میں شرکت سے معذرت کرلی

ریاض(قدرت روزنامہ )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج کی وجہ سے اٹلی میں ہونے والی جی 7 سمٹ میں جانے سے معذرت کرلی .
جی 7 گروپ اقتصادی فورم ہے جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں، گروپ کا اجلاس اٹلی میں کل سے ہوگا جس میں سعودی ولی عہد نے بھی شرکت کرنا تھی .

سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں جمعہ سے شروع ہونے والی جی 7 سمٹ میں محمد بن سلمان شرکت نہیں کریں گے . سعودی حکومت کے مطابق سعودی ولی عہد 14 جون سے شروع ہونے والے حج سیزن کی وجہ سے سمٹ میں اپنی شرکت کو ممکن نہیں بنا سکیں گے جس کیلئے محمد بن سلمان نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے معذرت بھی کرلی ہے . سعودی حکومت کے مطابق اس سال حج کیلئے دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمین حج ادا کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں