کوئٹہ، عید کی آمد، اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عید الاضحی کی آمدکے موقع پرزیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرزکیخلاف کاروائی کی جائے،سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے ڈویژنل کمشنران وچیئرمین آرٹی اے کے نام مراسلہ ارسال کردیا۔ جس میں کہاگیا ہے کہ عید الاضحی کی آمد کے موقع پر بہت سے لوگ اپنے خاندانوں سے عید ملنے مختلف شہروں کی طرف سفر کریں گے۔ اوراس دوران کچھ ٹرانسپورٹرزمالکان مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیںجس کاتدارک لازمی ہیجس کیلئے ضروری ہے کہ متعلقہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عوامی سہولت کے پیش نظرٹرانسپورٹ کے کرایہ کاجائزہ لے۔اوراس سلسلے میں عوامی رائے کو بھی جانناضروری ہے اور اگر انہیں کوئی شکایت تواس پرفوری عمل کیاجائے۔مراسلے میں میزدکہاگیا ہے کہ اکثراوقات یہ بات مشاہدے میںآئی ہے کہ ٹرانسپورٹ مالکان زیادہ سواری اٹھانے کی لالچ میں اپنی گاڑیوں غیر ضروری سیٹیں رکھتے ہیں جیسے منی بسوں میں ڈنڈا سیٹ کا رواج عام ہے اور یہ ایک انتہائی خطرناک عمل ہے جسکی روک تھام ضروری ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے مزید کہا ہے کہ چیئرمین متعلقہ آرٹی اے کے چیئرمین اپنے سیکریٹری کے ہمراہ پولیس اورلیویزفورس کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیں جوعیدکے دوران تمام ٹرانسپورٹ کے کرایوں کاجائزہ لیں اوراگراس طرح کاکوئی عمل جس سے مسافروں کوتکلیف کاسامناکرناپڑااس پرکارروائی کرکے مسئلہ فوری حل کریں۔