امریکی ریاسست میساچوسٹس میں 23 جڑواں طلبا ایک ہی سال میں فارغ التحصیل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر امریکا میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد زندہ بچ جانے والے بچوں کی شرح تقریباً 3فیصد ہے۔ لیکن اس کے باوجود امریکا کے ایک اسکول میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے کہ ایک ہی اسکول میں سے 23 طلبا ایسے ہیں جو جڑواں ہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام سیٹ کا ایک ہی سال میں فارغ التحصیل ہونا کافی غیر معمولی قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23طلبا کا جڑواں سیٹ امریکی مڈل اسکول سے فارغ التحصیل ہوا ہے، جو آٹھویں جماعت کے سال کے گروپ کا تقریباً دس فیصد ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جڑواں بچوں نے بدھ کو میساچوسٹس کے نیڈھم کے پولارڈ مڈل اسکول سے گریجویشن مکمل کی، جس پر ہیڈ ٹیچر تماتھا بیبو نے اس تقریب کو کافی غیر معمولی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عام طور پر زیادہ سے زیادہ 5 سے 10 سیٹس ہوتی ہیں۔
پولارڈ مڈل اسکول کے فارغ التحصیل سبھی کو اپنی کمیونٹیز میں 10 گھنٹے تک سروس لرننگ مکمل کر نے پر ہرسال نیدھم ایکسچینج کلب 5کمیونٹی سروس ایوارڈز پیش کرتا ہے۔
ہیڈ ٹیچر تماتھا بیبو نے کہا کہ اس سال پہلی بار جڑواں بچوں کے ایک سیٹ لوکاس اور سمیر پٹیل نے ایک ایوارڈ اور اپنی چیریٹی کے لیے عطیہ جیتا ہے۔ ایک اور طالب علم جو کہ جڑواں بھی ہے نے گریجویشن کی لیکن اس کا بھائی ایک مختلف اسکول میں پڑھتا ہے۔
واضح رہے کہ قومی مرکز برائے صحت کے اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں جڑواں بچوں کا پیدائش کے بعد زندہ بچ جانے کی شرح تقریباً 3فیصد ہے۔