سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر


چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس نعیم افغان پرمشتمل 2 رکنی بینچ 20 سماعت کرے گا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس نعیم افغان پرمشتمل 2 رکنی بینچ 20 سماعت کرے گا .
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف اپیل 20 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دی .

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس نعیم افغان پرمشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا .
الیکشن کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، جس میں الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل الیکش کمیشن کا اختیار ہے، ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی .
الیکشن کمیشن نے اپیل میں سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے . یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونلز کے قیام کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا .
واضح رہے کہ 12 جون کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے 8 ٹربیونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کیے تھے . 6 نئے ٹربیونلز کے علاوہ لاہور اور ملتان میں موجودہ ٹربیونل میں کام کرنے والے دو ججوں کو پڑوسی اضلاع اور تحصیلوں کے حلقے دوبارہ تفویض کیے گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں