کرپشن کا مرکزبنے اداروں کو ختم کرنا میرا فرض بن چکا،وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے آج قوم سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جن اداروں کا عوام کی خدمت سے کوئی تعلق نہیں ان کا خاتمہ کرنا ہوگا، پی ڈبلیو ڈی جیسے اداروں میں پچاس فیصد سے زائد فنڈز کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں .

ان کامزید کہنا تھا کہ ایسے تمام ادارے جو کرپشن کا مرکزبن چکے ہیں ان کو ختم کرنا میرا فرض بن چکا ہے، آئندہ ڈیڑھ سے دو ماہ میں ایسےاداروں کا خاتمہ کر دیا جائے گا جو پاکستان پر بوجھ بن چکے ہیں، میرا وعدہ ہے کہ ڈیڑھ ماہ میں ٹھوس فیصلوں کےساتھ آپ کے سامنے آؤں گا .

. .

متعلقہ خبریں