اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کی توقع ہے .
محکمہ موسمیات نے خبیر پختونخوا کے بالائی علاقوں اور پنجاب کے چند مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے .
محکمہ موسمیات نے 18 سے 22 جون تک بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے .
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . اس کے علاوہ گوجرانولہ 46، حافظ آباد، جیکب آباد، جہلم، سرگودھا، ڈی جی خان، لیہ، قصور 45 ، دادو، اٹک 44 ،لاہور ، اسلام آباد 43، ملتان، سکھر، نوابشاہ، پشاور، مظفر آباد 42 ، کراچی 38 ، کوئٹہ 37 اور گلگت میں 36 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا .
. .