اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، وزیر اعظم نے تاجک صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی .
دونوں رہنمائوں نے باہمی امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا .
دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا .
علاوہ ازیں علاقائی اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا .
. .