یونس خان نے بھی قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق خیالات کا اظہار کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ فخر زمان نے ٹیم کے لیے بہت قربانی دی ہے ، انہیں کپتان بنانا چاہیے . نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فخر زمان کو بابراعظم کی جگہ کپتانی دینی چاہیے،فخر زمان نے ٹیم کیلئے سب سے زیادہ قربانی دی ہے، وہ کیوں قیادت کے اہل نہیں کیا وہ پررفامر نہیں ہیں؟ .

سابق کپتان نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں بھی فخر زمان کی نیوزی لینڈ کیخلاف اننگز میں پاکستان کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امید دلائی تھی . فخر واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیم کیلئے اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی وہ 4، 5 نمبر پر آکر کھیل رہے ہیں، تو وہ کیوں کپتانی کے اہل نہیں ہیں . . .

متعلقہ خبریں