واٹس ایپ کی جانب سے شاندار فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)میٹا کی جانب سےواٹس ایپ صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کی آزمائش شروع ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیا فچر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرے گا،پہلے پہل اس فیچر تک رسائی محدود صارفین کو دی جائے گی، اس فیچر کا مقصد بالخصوص مختلف زبانوں میں بات چیت کرنے والے صارفین کیلئے واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان بنانا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کے صارفین وائس نوٹ کی صورت میں بھیجے گئے پیغامات کو اپنی ترجیحی زبان میں سمجھ سکیں گے اور ان کے لیے دوسرے زبانوں کا پیغام سمجھنا بھی آسان ہوجائے گا۔ صارفین کو وائس میسیجز سننے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ اس فیچر کے بعد صارفین چاہیں تو ایک کلک کے ذریعے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کر سکیں گے اور سمجھ سکیں گے۔ میٹا کی جانب سے مذکورہ فیچر پر گزشتہ برس سے کام جاری تھا، تاہم اب اس کی باقاعدہ آزمائش شروع کردی گئی ہے اور امکان ہے اسے جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔