“دل رکھ لے، نیند تو واپس دے دے یار” شردھا کپور نے بھی معاشقے کی تصدیق کردی

 

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے بھارتی میڈیا پر سکرین رائٹر راہول مودی کو ڈیٹ کرنے سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تصدیق کر دی .

شردھا کپور نے اپنی انسٹا سٹوری پر راہول مودی کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی ہے .

اُنہوں نے یہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’دل رکھ لے لیکن نیند تو واپس دے دے یار‘ .

واضح رہے کہ شردھا کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ جس میں اُنہوں نے اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا اسے راہول مودی نے لکھا ہے . ایک اور ویڈیو بھی شیئرکی اور لکھا کہ میں دل کے جانی سے گزشتہ رات ملی .

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران شردھا کپور اور راہول مودی ایک دوسرے کے قریب آئے جس کے بعد گزشتہ سال شردھا کپور اور راہول مودی کو مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا اور بھارتی میڈیا پر ان دونوں کے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بارے میں خبریں گردش کرنے لگیں .

. .

متعلقہ خبریں