اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکا لب و لہجہ مناسب نہیں ہے، علی امین گنڈا پور بطور چیف منسٹر ایکٹ کریں بطور "چیپ منسٹر "ایکٹ نہ کریں .
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .
پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بھی شرکت کی . ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی باتیں سیاسی دہشتگردی ہیں، علی امین گنڈاپور مرکز کا کچھ نہیں بگاڑسکتے . وزیراعلیٰ کے پی کی وفاق کو دھمکیاں ایسی ہی ہیں جیسے ایک ایس ایچ او، آئی جی کو ھمکیاں دے .
. .