سیلفی لینے والے 2 نوجوان دریا میں ڈوب گئے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) مری میں دریا کنارے سیلفی لینے والے دو نوجوان پانی میں ڈوب گئے .

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ مری کے علاقے بریتی پھگواڑی کے قریب پیش آیا جہاں دو نوجوان دریا جہلم کے کنارے سیلفی لے رہے تھے .

اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی اسٹیشن سے ریسکیو 1122 ایمبولینس اور اضافی اسٹاف موقع کی طرف روانہ کردیا گیا . ریسکیو 1122 راولپنڈی کی واٹر ریسکیو ٹیم بھی موقع کی طرف روانہ ہوگئی اور نوجوانوں کی تلاش شروع کردی .

. .

متعلقہ خبریں