ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے،عید پر کام کرنیوالی ساری ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے:مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحی کے بہترین انتظامات پرعوامی نمائندوں،انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، بلدیاتی اداروں اور پولیس کو شاباش دی ہے-وزیراعلی نے کہاکہ عید الاضحی پر مسلسل 72 گھنٹے جاری زیروو یسٹ مشن کی کامیابی اشتراک کار کی بہترین مثال ہے . شہروں، قصبات اور بڑے دیہات میں صفائی کے عمل کو بہترین طریقہ سے سرانجام دیا گیاہے .

آلائشیں صاف کرکے فینائل اور عرق گلاب ملے پانی سے سڑکیں دھونے کا عمل نئی جدت ہے . عید گاہوں،مساجد اور امام بارگاہوں میں سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش رہے . مویشیوں منڈیوں کے اچھے انتظامات سے خریداروں اوربیوپاریوں کے لئے آسانی ہوئی . صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور ان کی ٹیم نے قابل تحسین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا . کمشنر،ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ نے بھی اپنے فرائض خوب نبھائے .

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے،ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے . ماضی قریب کے برعکس لاہور صاف ستھرا اور چمکتا دمکتا نظر آیا . صفائی ستھرائی کے لئے شہریوں کا حکومتی اداروں سے تعاون قابل تعریف ہے . افسراور عملہ عوام کی توقعات پر پورا اترا، گرمی کے باوجود زیروویسٹ مشن تندہی سے مکمل کیا گیا . اسی جذبے اور لگن کے ساتھ شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کاعمل جاری رکھنا ہے . پنجاب کے ہر شہراورہر گاؤں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتی ہوں .

. .

متعلقہ خبریں