کراچی میں آئندہ 3 روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب جمعرات کوبھی شہرمیں دن گرم رہا، اور پارہ 36.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . جمعرات کو شہرمیں موسم گرم ومرطوب رہا،جس کے دوران ہواؤں کی رفتارکم ہونے کے سبب نمی کاتناسب 65 فیصد تک بڑھ گیا .

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے3 روزتک شہرمیں موسم بدستورگرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے اور ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے .

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع جمعرات کوشدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، سب سے زیادہ پارہ جیکب آباد میں 45 ڈگری جبکہ لاڑکانہ، موہنجودڑو اورروہڑی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا . ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق صوبے کے مختلف مقامات پرموسم گرم وشدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ جمعے کو لاڑکانہ، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، قمبرشہدادکوٹ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں