سمیٹرک 50G-PON بیک وقت ڈان اسٹریم اور اپ سٹریم ٹرانسمیشن میں 50 گیگا بائٹ فی سیکنڈ کنیکٹیویٹی فراہم کرسکتا ہے . سمیٹرک 50G-PON اے سمیٹرک 50G-PON پر برتری کا حامل ہے، کیونکہ اے سمیٹرک سسٹم صرف ڈان اسٹریم ٹرانسمیشن میں 50 گیگا بائٹ فی سیکنڈ کنکٹویٹی فراہم کر سکتا ہے . پی ٹی سی ایل نے رواں سال کے آغاز میں پاکستان میں پہلی بار 50G-PON کا بھی افتتاحی تجربہ کیا تھا . 50G-PON کو بین الاقوامی ٹیلی کام یونین (آئی ٹی یو-ٹی) نے پیسیو آپٹیکل نیٹ ورک پر مبنی براڈ بینڈ ٹیکنالوجی میں ترقی کی اگلی منزل قرار دیا ہے، جو اب پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے میں انقلاب برپا کرنے کے لئے تیار ہے . موجودہ G-PON اور XG (S) G-PON ٹیکنالوجیز سے کہیں زیادہ بہتر صلاحیتوں کے ساتھ، 50G-PON فی پون پورٹ پر 50 گیگا بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے کنکٹویٹی فراہم کرتا ہے . یہ ٹیکنالوجی صنعتوں، کاروباری و دیگر اداروں، تعلیمی اداروں اور گھروں میں مستقبل میں رابطوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، اور اس کی مدد سے بھاری بینڈوتھ اورتیز رفتار جدید خدمات کی فراہمی میں لامحدود امکانات کو وا کیا جا سکتا ہے . اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ہولوگرافک ٹیکنالوجیز، گھریلو اور پیشہ ورانہ دونوں شعبوں میں ایکس آر پر مبنی میٹاروس کا انضمام، اسمارٹ مینوفیکچرنگ تھری ڈی مشین وژن، ریموٹ سرجری و میڈیکل کلینکس، اور ہائی پرفارمنس گیمنگ جیسی اختراعات سمیت کلیدی ایپلی کیشنز اور خدمات کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے . مزید برآں، یہ کاروبار اور انٹرپرائز خدمات کے لئے ایک قابل قدر اثاثے کے طور پر کام کرتی ہے اور مثر طریقے سے اسمارٹ کیمپس، ویڈیو پروڈکشن اسٹوڈیوز، ایج ڈیٹا سینٹرز، کلاڈ سینٹرک ایس ایم ایز، اور چھوٹے دفاتر/ ہوم آفسز (ایس او ایچ او) کی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے . 50G-PON ٹیکنالوجی کی ایک قابل ذکر خصوصیت G-PON اور G-PON XG (S) کے ساتھ ایک ہی فزیکل اور غیر فعال آپٹیکل نیٹ ورک انفراسٹرکچر پر اس کی باہمی موجودگی ہے . یہ صلاحیت پی ٹی سی ایل کو اپنے صارفین کو آن ڈیمانڈ سروس اپ گریڈ گزارشات کے ذریعے براڈ بینڈ کی رفتار میں نمایاں اضافہ کرنے کے قابل بنائے گی . گروپ چیف ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، جعفر خالد نے اس سنگ میل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں 50G-PON سمیٹرک ٹیکنالوجی کے کامیاب تجربے کے ساتھ ایک اور قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا ہے . یہ اقدام پاکستان میں فائبر براڈ بینڈ کنیکٹیوٹی کے مستقبل کے ارتقا کی جانب ایک اہم پیش رفت اور پی ٹی سی ایل کے اپنے صارفین کی کنیکٹیوٹی اور ڈیجیٹل طرز زندگی کو بہتر بنانے کے مستقل عزم کی عکاسی کرتا ہے . پی ٹی سی ایل پاکستان کے ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں جدت طرازی کے عمل کی قیادت کر رہا ہے اور سمیٹرک 50G-PON ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ اور مستقبل میں تجارتی تنصیب پی ٹی سی ایل کے جدید ترین حل فراہم کرنے کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتی ہے، جس سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اگلے دور کی جانب پاکستان کا سفر مزید تیزرفتار ہوگیا ہے . . .
اسلام آباد/کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان میں پہلی بار سمیٹرک50G-PON ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، جو ملک میں مستقبل کی جدید ترین فائبر آپٹک براڈ بینڈ خدمات کے آغاز کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے . یہ کامیاب تجربہ عالمی سطح پرانفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رہنما کردار کے حامل ادارے، ہواوے(Huawei) کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں