بلوچستان کے نئے مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے نئے مالی سال کا 870 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا .

ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیرانی آئندہ مالی سال 25-2024 کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گے، بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی .

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیا جائے گا، بجٹ میں تین ہزار نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی .

ذرائع کے مطابق 24 اور 25 جون کو بجٹ پر عام بحث ہوگی، 26 جون کو فنانس بل 25-2024 پیش کیا جائے گا، 29 جون کو فنانس بل 2024 اور سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری اور بحث ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں