سی پیک پاکستان کی ترقی کا اہم منصوبہ ، تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے، سی پیک سے متعلق پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں .

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاک چین مشاورتی میکنزم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چینی وفد کا دورہ دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح روابط کا حصہ ہے،چینی وزیر کا دورہ باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہے،نائب وزیراعظم کا کہناتھا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا نیا وژن ہے،سی پیک دوطرفہ تعلقات کااہم ستون ہے،سی پیک سے سماجی اور پائیدار ترقی اور علاقائی تعاون کو فروغ ملا، ان کاکہناتھا کہ سی پیک سے متعلق پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں،سی پیک پاکستان کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے .

اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت پہلا منصوبہ سی پیک کی شکل میں پاکستان سے شروع کیا گیا، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی،سی پیک سے پاکستان میں ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کادورہ چین انتہائی کامیاب رہا،دورہ چین میں مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے،پاک چین عوامی روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں