بابر اعظم کاالزام لگانے والوں کیخلاف ہتک عزت کیس کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بیٹر بابر اعظم نے الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا .

روزنامہ جنگ کے مطابق بابر اعظم ہتک عزت کیس کے حوالے سے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے .

قومی ٹیم کپتان کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کرکٹرز کو لیگل نوٹس بھجوائے جانے کا امکان ہے .

روزنامہ جنگ کے مطابق بابر اعظم سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مایوس ہوئے . ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے دوران بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی . پی سی بی کا لیگل ڈپارٹمنٹ بھی یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں