بھارتی بہو کے لیے اطالوی دولہا کی فیملی نے بالی ووڈ گیت ’کالا چشمہ‘ پر ڈانس کرکے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے

روم(قدرت روزنامہ) اپنی بھارتی بہو کے لیے اطالوی دولہا کی فیملی نے بالی ووڈ گیت ’کالا چشمہ‘ پر ڈانس کرکے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے . ہندوستان ٹائمز کے مطابق اٹلی کی اس فیملی کے کالا چشمہ پر ڈانس کی ویڈیو ٹورنٹو کی ویڈنگ کوریوگرافی کمپنی ’Naachandco‘ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے .


اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ”اطالوی فیملی نے اپنی بھارتی بہو کو سرپرائز دیا جس پر مہمان بھی جھوم اٹھے . “ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا کی فیملی کے افراد نے روایتی بھارتی ملبوسات زیب تن کر رکھے ہوتے ہیں اور 2018ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’بار بار دیکھو‘ کے گیت ’کالا چشمہ ‘ پر ڈانس کر رہے ہوتے ہیں .
ویڈیو پر کمنٹس میں ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”میں اطالوی اور فارسی انڈین ہوں اور اس ویڈیو کو دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے . “ ایک خاتون نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”یہ ماں باں کے اپنے بیٹے سے محبت ہے کہ وہ اپنی بہو کے لیے اس کے ملک کے روایتی لباس پہن کر بالی ووڈ گیت پر ڈانس کر رہے ہیں . “

. .

متعلقہ خبریں