پاناما، پیراڈائز اور پنڈورا پیپرز نے آف شور کمپنیوں کی تصدیق کی، صدرِ مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاناما، پیراڈائز اور پنڈورا پیپرز نے ہزاروں آف شور کمپنیوں کی تصدیق کر دی ہے . سوشل میڈیا پر جاری کیئے گئے اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آف شور کمپنیاں لوٹی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کرنے میں استعمال ہوئیں، پنڈورا پیپرز میں نامزد 700 پاکستانیوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں .

انہوں نے کہا کہ ملک سے دولت باہر جانے سے روکنے کے لیے پاکستان اپنے نظام کی صفائی کر رہا ہے، ایک صدی سے زائد عرصے سے مغرب کے زیرِ سایہ ٹیکس پناہ گاہوں میں لوٹی ہوئی دولت چھپانے کی ایک طویل تاریخ ہے، یہ دولت میرے ملک سمیت دیگر ممالک سے ہتھیائی گئی ہے . عارف علوی کا مزید کہنا ہے کہ کھربوں ڈالر کی اس پیچیدہ اسکیم کا انداز اور طریقہ کار بالکل ایسٹ انڈیا کمپنی کی لوٹ مار جیسا ہے، پاکستان اپنی دولت باہر جانے سے روکنے کیلئے نظام بہتر کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف نے اس میں ہماری مدد کی . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری دولت وصول کرنے والے ممالک نے لمبے عرصے تک دنیا کے غریبوں کے استحصال سے خود کو امیر کیا . . .

متعلقہ خبریں