بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے . .

؟ اس حوالے سےیہ تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ بجلی کے صارفین پورے مالی سال 25 میں 1952 ارب روپے کی خطیر رقم بطور کیپیسٹی چارجز ادا کریں گے جو اگلے مالی سال کے لئے 30.88 روپے فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت خرید (پی پی پی) میں 18.39 روپے فی یونٹ کا حصہ ڈالے گی . رخصت ہونے والے مالی سال کے لیے کیپسٹی چارجز ریونیو کا ہدف 1874 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا اور بجلی کی قیمت خرید میں صارفین 30جون 2024تک 17.02 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں .
"جنگ " کے مطابق حکومت کو بھیجی گئی نیپرا کی آفیشل ورکنگ کے مطابق ڈسکوز کی بجلی کی خریداری کی قیمت مالی سال 24 میں 26.02 روپے سے مالی سال 25کے لئے 4.86روپے فی یونٹ بڑھ کر 30.88 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے . تاہم صارفین مالی سال 25کے دوران انرجی چارجز کی مد میں 1161 ارب روپے ادا کریں گے جو بجلی کی قیمت خرید میں 10.94 روپے فی یونٹ کا حصہ ڈالے گی . وہ مالی سال 25 میں 153.755ارب روپے ادا کریں گے جس میں ڈسکوز کی پاور پرچیز پرائسز میں 1.54 روپے فی یونٹ کا حصہ ڈالا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں